بحرین میں پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پا بندی عائد

بحرین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت جن 5 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی ان میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہاں پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید برآں بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔