چین میں طوفانی بارش اور اولےگرنے سے ماؤنٹین میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک

چین کےصوبےگنسو میں طوفانی بارشوں اور اولےگرنے سے میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ شمالی چین کے صوبے گنسو میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں 100 کلومیٹر ماؤنٹین میراتھن کے دوران طوفانی بارش اور اولے گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کل 172 افراد میراتھن میں شریک تھے جن میں سے چند افراد لاپتہ بھی ہیں جس کے بعد ریس روک دی گئی ہے اور امدادی کارروائی جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق میراتھن کے شرکا جب بلند مقام پر 21 سے 30 کلومیٹر کے درمیان پہنچے تو انہیں شدید بارش اور برف باری نے آگھیرا اور موسم کی شدت کے باعث شرکا جان کی بازی ہارگئے۔