سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے۔

ریاض: (ملک ندیم شیر) سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سبکدوش سفیر راجہ علی اعجاز، سفارتی افسران اور عملے کے ارکان نے استقبال کیا، آئندہ چند روز میں بلال اکبر نئے سفیر کا چارج سنبھال لینگے، انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کریں اور کمیونٹی کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیں، اپنے پیش رو کے چھوڑے ہوئے مشن کو آگے بڑھائینگے