بھارت: کورونا کے مزید ساڑھے 3 لاکھ کیسز، علی گڑھ یونیورسٹی کے 10 پروفیسر جاں بحق

بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سے چلے گئے۔
کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مغربی میڈیا نے مودی سرکارکا کوروناکیسز اور اموات چھپانےکا بھانڈا پھوڑ دیا

دوسری جانب بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد مودی سرکار کی جانب سے ظاہر کردہ تعداد سے بہت زیادہ ہے۔ برطانوی ماہر ین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک اور اموات 5700 تک ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی، ابھی تو شروعات ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔