برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب منسوخ کیا۔

نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ، اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔