کورونا وائرس: دنیا میں کیسز 14 کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 5 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 12 ہزار 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ 93 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 75 ہزار 673 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ38 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 69 ہزار 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 52 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 404 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 795 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 225 اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں 38 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار 366 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 41 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 320 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔