خانہ کعبہ کو کس جگہ کے عطر گلاب سے غسل دیا جاتا ہے

ریاض: ہر سال موسم بہار میں سعودی عرب کے مغربی شہر طائف میں جب گلاب کھلتے ہیں تو صحرا کا منظرنامہ گلابی رنگ میں رنگ جاتا ہے۔

اپریل میں ان گلاب کے پھولوں کو چن کر جمع کیا جاتا ہے اور پھر ان سے عرق گلاب اور عطر نکالا جاتا ہے جس سے خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔ اس سال یہ ہوا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ گلابوں کی چنائی کے موسم میں آیا۔