کورونا ویکسی نیشن کے بعد یہ کیوں ہوا؟ سعودی شہری کا حکومت سے سوال

ریاض : ایک سعودی شہری نے وزارت صحت سے وضاحت طلب کی ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک لینے کے5 روز بعد اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹیو کیوں آیا؟مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اسے حیرت ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک لینے کے بعد بھی وہ وائرس سے محفوظ نہیں، کیا وجہ ہے؟

وزارت صحت نے مقامی شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ ویکسین مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے، وہ اینٹی وائرس باڈیز تیار کرتی ہے جن سے جسم میں وائرس کو قابو کرنے یا وائرس کو لگنے سے روکنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ویکسین ‘کورونا ویک’ کے استعمال سے چلی میں اموات کی شرح میں نمایاں کمی

وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ویکسین لینے والوں کو کسی بھی حالت میں کورونا وائرس نہیں لگے گا اور نہ ہی ان سے کسی اور کو وائرس