سعودی عرب: بیرون ملک سے آنیوالے عمرہ معتمرین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

سعودی عرب نے بیرون ملک سےآنے والے عمرہ معتمرین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ سعودی عرب کی وزرات حج نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ معتمرین کے لیے اعلان کیا ہے جس میں کچھ گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے پر آنے والےعمرہ کی ادائیگی سے 6 گھنٹے قبل مکہ کے کیئر سینٹر پر جائیں گے جہاں وہ اپنی کورونا ویکسی نیشن کا اسٹیٹس چیک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ملازمین کے لیے اچھی خبر، تنخواہوں پر سبسڈی

وزارت حج کےمطابق کیئر سینٹر میں زائرین کو ایک بریسلیٹ دیا جائے گا جو انہیں لازمی طور پر پہننا ہوگا اس کے بعد انہیں الشبیخہ سینٹر جانے کی ہدایت کی جائے گی جہاں زائرین اپنا بریسلیٹ دکھائیں گے اور اسکے ذریعے ان کے ڈیٹا اور اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی۔

سعودی وزارت حج نے زائرین پر زور دیا ہےکہ وہ اپنی عمرہ کی تاریخ اور ان کے لیے تعین کردہ وقت کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ مارچ سے بیرون ملک کے شہریوں کو سخت ایس او پیز کے ساتھ عمرے کی اجازت دی تھی جب کہ اس سلسلے میں سعودی وزارت حج نے دو ایپلی کیشنز بھی متعارف کرائی ہیں جس کے ذریعے شہری رمضان کے اوقات میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کا وقت مقرر کرسکتے ہیں۔