کورونا وائرس:دنیا میں29لاکھ58ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ72لاکھ 52ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 58 ہزار 629افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ4لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 76 ہزار298تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ86ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 71 ہزار89 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا سعودی عرب میں کاروبار کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ35 لاکھ 21ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 55 ہزار 31افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 50 لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر اور 99 ہزار135جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار263ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 73ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار100اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 37 لاکھ 79 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار612 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 39 لاکھ 3ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار 782اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔