سعودی عرب: وزارت صحت کا کورونا ویکسینیشن کے متعلق پوچھے گہے سوالات کے جواب !

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے ہیں۔

محمد العبد العالی سے ویکسین کی دوسری خوراک کی تاریخیں ملتوی کرنے سے متعلق پوچھا گیا جس پر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی درآمد کے سلسلے میں مشکلات ہیں جس کے باعث پہلی خوراکوں کو ہی ترجیحی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد تک ویکسین نہیں پہنچی انہیں پہلی ڈوز ہر صورت میں دینا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان مقررہ دورانیے کو نظر انداز کرنے سے متعلق پوچھا گیا جس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک کئی ماہ تک وائرس سے تحفظ دیتی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید سوال کے جواب میں کہا کہ دوسری خوراک کے حوالے سے کسی بھی شخص کو اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں تاریخوں کا تعین خودکار سسٹم کے تحت ہی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک، پہلی ڈوز کو تقویت دینے کے لیے لگائی جاتی ہے۔