رمضان المبارک: سعودی فرمانروا کا امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام کے موقع پر عالم اسلام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے آپس میں اختلافات کے خاتمے کی تلقین کی۔

سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے فرمانروا کا پیغام ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب زبردست جدوجہد کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا، ہماری خواہش ہے کہ تمام شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟
یہ بھی پڑھین: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

خادم حرمین شریفین نے عمرہ اور زائرین سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ماہ مبارک کو تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا مشکل میں ہے، وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین بنانے میں سائنس دانوں کو کامیابی عطا کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ سرحد پر حفاظت کرنے والے فوجیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔