ماہِ رمضان: سعودی عرب میں اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران ’فحص دوری‘ مراکز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔ مملکت میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر ٹیسٹ (فحص فنی دوری) کے ادارے نے بھی ماہ صیام سے متعلق اپنی ٹائمنگ جاری کردی۔

فحص دوری کا کہنا ہے کہ مضان کے دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گاڑیوں کے کمپیوٹر اسٹیشنوں کے اوقات کار مقرر کردیے جن کے تحت اسٹیشن روزانہ صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک اور پھر رات 9 سے رات 2 بجے تک کھلیں گے۔

ماہ صیام کے دوران سعودی دارالحکومت ریاض میں المونسیہ اور دیراب، جدہ میں النزھۃ اور الشفا فحص سٹیشن، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام، الھفوف، ینبع، تبوک، القصیم، طائف، ابھا، الخرج، نجران، جازان، حائل اور حفر الباطن میں فحص کے اسٹیشن مذکورہ بالا اوقات کے تحت کھلیں گے اور بند ہوں گے۔

ادارے کے مطابق یہ اوقات کار پیر سے جمعرات تک کے ہیں۔جبکہ دیگر سعودی شہروں جن میں الرس، المجمعہ، الخرمہ، الجوف، بیشہ، الباحہ، محایل عسیر، عرعر، الخفجی، القریات، وادی الدواسر میں پیر سے جمعرات تک فحص دوری اسٹیشنوں کے اوقات کار صبح 10 سے شام 5 ہوں گے۔