تین سالہ بچے کی فائرنگ سے شیرخوار بھائی ہلاک

واشنگٹن : امریکا میں تین سالہ بچے نے 8 ماہ کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی اتفاقاً چلی تھی۔ کمسن بچے کے ہاتھوں شیر خوار بچے کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری ہیوسٹن میں پیش آیا، جہاں ایک تین سالہ بچہ لوڈڈ پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک بندوق سے گولی چل گئی۔

پستول سے نکلی گولی اس کے 8 ماہ کے بھائی کے پیٹ میں جالگی، اہل خانہ زخمی بچے کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔ واقعے کی تحقیق کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں چار بالغ افراد بھی موجود تھے۔

پولیس نے چاروں بالغ افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔