واٹس ایپ صارفین کے لیے ہائی الرٹ جاری!

ریاض: سعودی عرب میں سائبرسیکیورٹی کے قومی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے قومی مرکز نے صارفین کو واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد پیدا ہونے والی خامیوں سے آگاہ کیا۔

قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ نے (واٹس ایپ بزنس فار آئی او ایس، واٹس ایپ فار اینڈرائڈ اور واٹس ایپ بزنس فار اینڈرائڈ) میں خلل دور کرنے کے لیے جو اپ ڈیٹ کی ہے وہ بے حد خطرناک ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کا ڈیٹا خطرے میں ہے، ہیکرز ان خامیوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز کے مطابق تمام شعبوں کے صافین کو خطرات لاحق ہیں، متاثرہ ایڈیشنوں کو اپ ڈیٹ کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایپ اسٹور جاکر واٹس ایپ سرچ کیا جائے اور پھر اپ ڈیٹ کو پش کیا جائے۔