امریکا میں سابق فٹبالر کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوگیا، سابق فٹبالر کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کا سابق فٹبال کھلاڑی فلپ ایڈمز نے کی، ملزم نے پانچ افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ مقتولین میں حملہ آور کی اہلیہ اور دو پوتیاں بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ صدر بائیڈن کی جانب سے گھریلو ساختہ اسحلے پر پابندی سے متعلق بیان کے کچھ دیر بعد رونما ہوا۔

صدر بائیڈن نے اسلحے پر پابندی سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انصاف کسی بھی قسم کا اسلحے رکھنے والے کے پس منظر کی جانچ کرے گا۔