ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے 5 افراد کی موت

رباط: مراکش میں 5 افراد ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے دم توڑ گئے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ شمالی قصبے میں پیش آیا، 5 افراد نے زہریلا سینی ٹائزنگ سلوشن پی لیا جس سے فوری طور پر ان کی موت واقع ہوگئی۔

تمام افراد کے معدوں میں زہر کے اثرات پائے گئے ہیں۔ایک شخص کے اہل خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ معاملے کی حقیقت کا پتہ چلایا جاسکے۔پولیس بھی واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اس نوعیت کی اشیا فروخت کرتا ہے۔