ذہنی دباؤ بھائیوں نے اہل خانہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم بنگلادیشی نژاد دو بھائیوں نے شدید ذہنی دباؤ کے باعث اپنے اہل خانہ کے تمام اراکین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی نژاد خاندان چند سال قبل ہی امریکی ریاست نیویارک سے ٹیکساس منتقل ہوا تھا اور بظاہر ان کا خاندان انسان دوست اور محبت بانٹنے والا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے شہر ڈلاس کی پولیس کے تفتیش کاروں کے مطابق مذکورہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا اور پولیس نے گھر سے اہل خانہ کے تمام اراکین کی لاشیں برآمد کرلیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق گھر سے برآمد ہونے والے ڈیٹا اور سوشل میڈیا پوسٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام اہل خانہ کو دو بھائیوں نے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔