بھارت کا قدیم پل منہدم، 1 مزدور ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں سڑک کی تعمیر کے دوران قدیم پل منہدم ہونے سے ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا۔ قدیم پل گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، جہاں ضلع کومارم بھیم وانکیدی میں ہائی وے پر سڑک کی تعمیر جاری تھی کہ اچانک پل منہدم ہوگیا۔

پل منہدم ہونے سے دو مزدور پلکے نیچے دب گئے، جس کے باعث ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگی۔موقع پر موجود افراد نے زخمی مزدور کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ متاثرہ افراد کے لواحقین کا الزام ہے کہ حکام کی مکمل غفلت کی وجہ سے معصوم شہری کی جان گئی۔