مسجدنبویﷺ میں اعتکاف کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں کرونا وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث حکام نے مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔سعودی عرب میں کرونا کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تیاریوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث رمضان المبارک میں مسجدنبوی ﷺ میں بچوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کا اطلاق پندرہ سال سے کم عمر بچوں پر لاگو ہوگا۔

عالمی وبا کے پیش نظر مسجدنبویﷺ میں نماز تراویح کو دس رکعت تک محدود کردیا گیا ہے ساتھ ہی بتایا گیا ہے نماز تراویح کے تیس منٹ بعد مسجدنبویﷺ کو بند کردیا جائے گا۔

کرونا وبا کے باعث رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف سے متعلق بھی سخت فیصلہ کیا گیا ہے، گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی، یہ مسلسل دوسرا سال ہوگا جب مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسجد نبوی میں افطار کیلئے کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔