ڈیجیٹل ماڈرنائزیشن: مائیکرو سافٹ کا پینٹاگون سے 21 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ

امریکی قومی سلامتی کے ادارے پینٹاگون اپنے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو جدید خطوں پر استوار کرنے اور فوجیوں کیلئے جدید ہیڈ سیٹس بنوانے کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کو 21 ارب ڈالر ادا کرے گا۔

مائیکروسافٹ سے طے پانے والے کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدے کا مقصد پینٹاگان کے میدان جنگ اور دور دراز علاقوں سے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے فرسودہ اور پرانے کمپیوٹر سسٹم کو جدید خطوں پر استوار کرنا ہے۔

مائیکرو سافٹ پینٹاگون کیلئے آگمینٹڈ ریئلٹی یعنی فروزاں حقیقت (حقیقت کو بڑھا کر پیش کرنے والے) چشمے اور دیگر آلات تیار کرے گی۔ یہ جدید آلات امریکی فوجیوں کو اضافی معلومات اور خطرناک صورت حال کو ٹھیک طریقے سے بھانپنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مائیکروسافٹ سے معاہدہ پینٹاگون کے وسیع ڈیجیٹل ماڈرنائزیشن کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اسے تیکنیکی طور پر موثر اور فعال بنانا ہے معاہدے کا اعلان بدھ کے روز کیا گیا تھا اور پینٹاگون ان آلات کے لیے 10 سالوں میں مائیکرو سافٹ کو 21.88 بلین ڈالر تک ادا کرے گا۔مائیکروسافٹ کمپنی آئندہ دس سالوں میں پنٹاگون کو 120،000 تک ہیڈسیٹ یعنی انٹیگریٹڈ ویثوئل اگمنٹیڈ سسٹم تیار کر کے دے گی۔

ان جدید ہیٹ سیٹ کی ذریعے فوجیوں کو ہولوگرافک ویڈیو گیم طرز کے نقشے، تھرمل اور نائٹ امیجنگ اور اہدافی شناخت کی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور خطرناک صورتِ حال میں فاصلے پر رہ کر انھیں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل 2018 میں بھی پینٹاگون نے مائیکرو سافٹ کو کمپنی کی ہولو لینس ٹیکنالوجی کے طرز پر پروٹو ٹائپ ہیڈسیٹ تیار کرنے کے لئے 480 ملین ڈالر ادا کیے گئے تھے۔