مکہ مکرمہ: زیر تعمیر عمارت میں کام کےدوران 2 پاکستانی جاں بحق

مکہ مکرمہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کےدوران 2پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دونوں پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی اور تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ دونوں مزدور لفٹر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوئے۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں پاکستانی مزدوروں کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب حادثہ مکہ مکرمہ کے حی النسیم علاقے میں پیش آیا۔ مزدورکام کے دوران پانچویں منزل سے گرے اور زمین پر گرتے ہی تینوں موقع پر ہلاک ہوگئے‘۔

مکہ مکرمہ پولیس کے تحت العزیزیہ سٹیشن کو اطلاع دی گئی جس کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں ہلال احمر کے ذریعہ متوفین کو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔