بھارت: کورونا مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، ہرطرف افراتفری، ہلاکتیں

نئی دہلی: بھارت کے اسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے 4 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کو ریسکیو کرلیا گیا۔

آگ لگنے کا واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں قائم ‘ڈریم مال سنرائز اسپتال’ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ رات گئے لگی، چار مریض ہلاک ہوئے تاہم دیگر 70 کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ یہ اسپتال عمارت کی تیسری منزل پر قائم تھا جہاں دیگر امراض کے شکار سمیت کورونا مریض بھی زیر علاج تھے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجہ جلد معلوم ہوجائے گی۔ خیال رہے ایسے واقعات عموماً شرٹ سرکٹ کے باعث پیش آتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارتی شہری ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔