جنوبی امریکی ملک کا طیارہ عمارت پر گر کر تباہ!

اسکرے: جنوبی امریکی ملک بولیویا کا فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

اس خطرناک جہاز حادثے میں معجزانہ طور پر پائلٹ محفوظ رہا۔ ہلاک اور زخمی افراد وہ ہیں جو عمارت میں رہائش پذیر تھے۔

بولیویا میں جنگی جہاز عمارت پر گرا تھا، زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، ممکنہ طور پر کسی تیکنی وجوہات کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔متعلقہ اداروں کی تفتیشی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔