کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا: برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا۔

برطانیہ میں کورونا وبا سے جانی اور مالی نقصان کو ایک برس مکمل ہوگیا اور اس موقع پر لندن سے کارڈف تک اہم عمارتیں روشن کرکے ہلاک افراد کویاد کیا گیا جب کہ لوگوں نےگھروں کے باہر موم بتیاں جلا کر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

دوسری جانب وبا سے برطانیہ میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا اور کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔