بنگلا دیش کی وزیراعظم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر 14 ملزمان کو سزائے موت

ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔

ملزمان پر 2000 میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے قتل کی کوشش کا الزام تھا اور ملزمان نے اس کالج میں 2 بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ واجدکو ریلی سےخطاب کرنا تھا۔

ملزمان کی منصوبہ بندی کی بروقت اطلاع ملنے پر بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیے گئے تھے۔ جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی اور جمعیت المجاہدین بنگلا دیش سےہے۔