دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

اسلام آباد : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

بئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میرا بھائی میرا ساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے، وہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخزانہ اور دبئی کے نائب حکمران بھی تھے۔دوسری جانب اے آروائی فیملی کی جانب سے شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر اظہارافسوس کیا گیا۔