اسرائیل نے فلسطینی وزیر خارجہ کا سرحدی اجازت نامہ ضبط کرلیا

اسرائیل نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا خصوصی سرحدی اجازت نامہ ضبط کرلیا۔جرائم کی عالمی عدالت کی ایک میٹنگ میں جانے پر وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ کےساتھیوں کو حراست میں لے کر 90 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی جبکہ سرحد پر فلسطینی وزیر سے سرحد پر آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ عالمی عدالت نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کررکھا ہے۔