انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی

لندن: انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔انگلینڈ میں بلیک برن کے علاقے میں 2 ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21 اعتراضات کو حل کرنے کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسی فاؤنڈیشن کو یہ اجازت ملی ہے۔ عیسی فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اورسمیت حفاظتی انتظامات کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مسجد تیارہونے کے بعد بلیک برن کی جدید شکل ہوجائے گی جس سے سب کوایسا ضرورلگے گا کہ یہ شہرمخلتف کمیونیٹیزکے رہنے والوں کا مسکن ہے۔