امریکا میں ایشیائی کمیونٹی پر حملوں کیخلاف احتجاج

نیویارک : امریکی سینیٹرز اور اراکین کانگریس نے نسلی منافرت کے خلاف کے احتجاج کرتے ہوئے ایشیائی کمیونٹی پر حالیہ حملے کی مذمت کی۔

امریکا میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ایشیائی کمیونٹی شدت پسندوں کے نشانے پر تھی، جس کے خلاف نیویارک کے یونین اسکوائر پر اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اجتماع میں میئر، سینیٹرز اور ارکان کانگریس نے شرکت کیا اور ایشیائی کمیونٹی پر حالیہ حملے کی مذمت کی، احتجاج میں شریک شرکا نے تعصب، نسلی منافرت کے خلاف بینرز اور بلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ دور میں پھیلائی گئی نسلی منافرت کے نتائج بھگت رہے ہیں، تعصب اور نسلی منافرت کے خاتمے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔یونین اسکوائر پر شرکا نے اٹلانٹا میں ہلاک افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔