غیرملکی ملازمین کی رہائش سے متعلق سعودی حکام کا بڑا اقدام

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کے لیے رہائشی شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن کا آغاز ہوگیا۔ سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آئے ورکرز کے لیے ڈیجیٹل رہائشی شناختی کارڈ کا اجرا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلپائن میں بھی کرونا وائرس کی نئی قسم رپورٹ

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے یہ ڈیجیٹل ورژن ابشر ایپ پر لانچ کیا ہے۔ سعودی حکام کے اس اقدام کا مقصد لیبر مارکیٹ میں غیرملکیوں کے لیے مزید سہولتیں پیدا کرنا ہے۔ رہائشی شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن میں کیو آر کوڈ کے ذریعے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آن لائن پلیٹ فارم ابشر کے صارفین(وہ جو غیرملکی ملازم ہیں) اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کی کاپی اپنے سمارٹ فونز پر بغیر انٹرنیٹ کے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔