عالمی سطح پر اسلحےکی خریداری میں ایک دہائی بعدکوئی اضافہ نہیں ہوا: رپورٹ

دنیا بھر میں اسلحےکی خریداری میں ایک دہائی کےبعد اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اسلحے کی خریداری سے متعلق انکشاف اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والے3 بڑےممالک امریکا ،فرانس اور جرمنی کی جانب سے ڈیلیوری میں اضافہ ہوا لیکن روس اورچین کی جانب سے ایکسپورٹ میں کمی سے مجموعی طورپراسلحے کی فروخت گھٹ گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسلحےکی خریداری میں ایک دہائی کے بعد اضافہ نہیں ہوا۔