دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد12کروڑ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ48ہزار963 افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 59ہزار765ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 46 ہزار605تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 43 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 77 ہزار 216 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار 643 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔وس میں 43 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار695ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار 464اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 40 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 90 ہزار315 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 32 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں 31 لاکھ 83 ہزار 704 افراد متاثر اور 72 ہزار 258 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔