سعودی حکومت نے ایکشن لے لیا

ریاض: سعودی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے مملکت میں خطرناک کنویں بند کرنا شروع کردیے۔سعودی عرب میں اب تک 2450 غیرآباد اور خطرناک کنویں بند کیے جاچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ ایسے کنویں مقامی باشندوں، مقیم غیرملکیوں اور جانوروں تک کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں اسی لیے ایکشن لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمت کے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز ختم ہوجائیں گے؟ غیرملکی ورکرز کیلئے اہم خبر

انہوں نے کہا کہ اس مشن کی تکمیل کے لیے دو مرحلوں کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ پورا ہوچکا جبکہ دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، تمام علاقوں میں متعلقہ اداروں کی نمائندہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹیاں خطرناک کنوؤں کی فہرستیں تیار کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ مملکت میں جن کنوؤں سے سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ان کے اطراف منڈیر بنوانے کی سکیم بھی چلا رہی ہے۔