کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 96 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 96 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 51 ہزار 700 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 7 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 544 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 99 لاکھ 93 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 75 ہزار 276 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار 220 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار 343 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 40 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 90 ہزار 146 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 83 ہزار 704 افراد متاثر اور 72 ہزار 258 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 31 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔