مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کے باعث نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار راستے میں ہی دم توڑگیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 4 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں ایک اہلکار راستے میں دم توڑچکا تھا تاہم دیگیر زخمی اہلکاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔