بحرہ آرکٹک میں کس ملک نے لڑاکا طیارے تعینات کردئیے

ماسکو : روس نے نووایا زیمیلیہ جزیرے پر تجرباتی جنگی ڈیوٹی کےلیے پہلی مرتبہ مگ 29 لڑاکا طیارے بحیرہ آرکٹک پر بھیج دئیے۔

مگ 29 لڑاکا طیارے کی تعیناتی شمالی بحری جہاز کے روگاچیو ہوائی اڈے پر مگ 31 بی ایم لڑاکا طیاروں کی تبدیلی کے موقع پر ہوئی۔ مگ 29 طیارے کو پہلی مرتبہ بحری بیڑے کے ڈیک پر تعینات کیا گیا ہے۔

روسی فضائیہ کی جانب سےنووایا زیمیلیہ جزیرے کے آرکٹک ریجن میں فضائی پیٹرولنگ بڑھا دی ہے، جس کے باعث مگ 29 لڑاکا طیارے کو آرکٹک میں تعینات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ روس کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کئی برسوں سے نووایا زیمیلیہ جزیرے پر جنگی ڈیوٹی سنبھالے ہوئے ہے۔