اب پولیس اسٹیشن جانے سے قبل کیا کرنا ہوگا؟ سعودی حکام کا بڑا فیصلہ

ریاض : سعودی حکام نے پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے سے قبل تاریخ اور وقت حاصل کرنا لازمی قرار کردیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب نے نظام کو مزید منظم کرنے کےلیے شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے سے قبل وقت اور تاریخ بک کریں۔

محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن جانے کی وقت اور تاریخ ابشر ایپ سے بک کی جاسکتی ہے، جہاں ’مواعید الشرطۃ‘ کے نام سے سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان نے سعودی وزیر حج و عمرہ کو برطرف کردیا

محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ جو افراد اس ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کریں گے صرف انہیں افراد کو سروس فراہم کی جائے گی۔ عودی حکام کے مطابق اس سروس کے متعارف کرانے کا مقصد شہریوں و غیرملکیوں کو کرونا وبا سے بچانا ہے۔