یہ نوجوان کیا انوکھا کرنے جارہا ہے؟ جان کر سب حیران

نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے ستائے شیریاس وشویک نامی نوجوان نے سائیکل پر پورے ملک کا سفر کرنے کی ٹھان لی جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔

بھارتی نوجوان چھے ماہ تک پورے بھارت کا سفر پیدل اور سائیکل پر کرے گا، شیریاس نے بنگلورو، کولکاتہ، رشیکیش اور جئے پور سمیت دیگر 28 شہروں کو اپنے مشن کا حصہ بنایا ہے۔

23 سالہ نوجوان اپنے اس انوکھے سفر کا آغاز آج سے کرنے جارہا ہے، اس کے دماغ میں یہ خیال کورونا کے دوران نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث آیا جس کے بعد سائیکلسٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ گاڑی، ٹرین یا موٹرسائیکل کے بجائے پیدل اور سائیکل پر بھارت کی سیر کرے گا۔

یہ شخص پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے لیکن اسے سائیکلنگ کا شوق ہے، شیریاس نے سائیکل پر ہی آفس جانا اپنا معمول بنایا ہوا ہے۔

اپنے سفر کے دوران نوجوان ویک اینڈ پر آفس کا کام بھی کرے گا اس لیے اس نے موبائل، لیپ ٹاپ سمیت دیگر ضروری سامان اپنے ساتھ رکھا ہے۔ شیریاس کا کہنا ہے کہ وہ سفر میں دوستوں یا ہوٹلوں میں ٹھہرے گا، اس مشن کے دوران بڑے شہروں کی گلیوں اور سڑکوں پر گھومنا چاہتا ہوں۔