شادی نہ ہونے پر پستہ قد نوجوان کا انوکھا اقدام

نئی دہلی : شادی خانہ آبادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ پستہ قد بھارتی شہری شادی کروانے کی فریاد لیکر خواتین پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

کہاوت یقیناً سن رکھی ہوگی آپ نے کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شامل ضلع میں پیش آیا جہاں ایک انتہائی پستہ قد شہری نے شادی کےلیے انتہائی انوکھا قدم اٹھایا ہے۔

قصبہ کیرانا سے تعلق رکھنے والے محمد عظیم کا قد صرف 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہوپارہی اور ان کے اہل خانہ بھی شادی کےلیے فکرمند نہیں، یہی وجہ ہے کہ محمد عظیم نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا ہے۔دلبرداشتہ پستہ قد شخص شادی مطالبہ لیکر شاملی میں واقع خواتین پولیس اسٹیشن پہنچا ہے

بطور مزدور کام کرنے والے محمد عظیم کا کہنا ہے کہ اس نے کئی مرتبہ خواتین تھانے اور ایس ڈی ایم و تھانہ انچارج سے شادی کروانے کی درخواست کی لیکن اب تک اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔