سعودی عرب پر داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر کے ‏حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جمعرات کے روز یمن سے خمیس میشط شہر کی جانب فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو ‏ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی دہشتگرد شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ ‏بنانے کے لیے مسلسل دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نافذ کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے ‏گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر کے ابھا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں نے نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا تھا ‏جس ‏کے ‏نتیجے میں ایک سویلین طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں سگار کی درآمد پر پابندیاں عائد

عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا تھا۔ عرب اتحاد نے بیان میں ‏‏‏کہا تھا کہ بین الاقوامی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ‏‏‏ایک جنگی جرم ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ‏‏حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔