تھانے میں داخلےکیلیےکورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں تھانے یا کسی بھی پولیس آفس میں داخلےکے لیےکورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ حکام کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی پولیس آفس کی عمارت میں داخلے سے قبل کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ 48 گھنٹے سے پرانا نہیں ہونا چاہیے اور نیا حکم نامہ 11 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔حکم نامے کے مطابق وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لےلی ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم انہیں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

دوسری جانب شارجہ کے حکام نےکوروناکے بڑھتےکیسزکےباعث سرکاری ملازمین کوگھر سےکام کرنےکا حکم جاری کردیاہے۔تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ اپنے عملے سے گھر سے ہی کام کروائیں اور جن اداروں میں گھر سے کام کرنا ممکن نہیں وہ 2 شفٹوں میں 50،50 فیصد عملے سے کام کروائیں تاکہ دفتر میں زیادہ رش نہ ہو۔