بھارتی اداکار شرمن جوشی کے والد چل بسے

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی کے والد اور ہدایت کار اروند جوشی چل بسے۔ مشہور بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی کے والد اور اسٹیج ڈراموں کے معروف ہدایت کار اروند جوشی چل بسے، وہ ممبئی کے نیناوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اروند جوشی زیادہ تر اسٹیج پر اداکاری کے حوالے سے جانے جاتے تھے تاہم انہوں نے چند بالی وڈ فلمز میں بھی کام کیا جن میں شعلے اور اتفاق شامل ہیں۔

اداکار شرمن جوشی کے والد اروند جوشی کی موت پر متعدد بھارتی اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا اور بالی ووڈ سمیت تھیٹر کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔