سعودی عرب سے قطر جانے کیلئے قوائد وضوابط کیا ہوں گے؟

ریاض: سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سفری پابندیاں بھی ختم ہوچکی ہیں البتہ مملکت سے قطر جانے کے لیے کچھ قوائد وضوابط ہیں۔ قطر جانے کے لیے سعودی شہریوں کو ابشر ویب سائٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ غیر ملکیوں کو قطر جانے کے لیے خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) ویزہ درکار ہوگا۔جبکہ سعودی عرب سے قطر جانے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سفر سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر(کوروناٹیسٹ اور اس کی رپورٹ) کرانا ہوگا۔

علاوہ ازیں قطر پہنچنے سے پہلے ’ڈیسکور قطر‘ ایپ پر پیشگی ہوٹل بک کرانا بھی لازمی ہے۔ اسی دوران ملک میں داخل ہونے کے دو گھنٹے کے اندر ہوٹل میں 7 دن قرنطینہ کے طور پر گزارنا ہوگا۔دوسری جانب قطری حکام نے وضاحت کی کہ سعویوں سمیت جی سی سی ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر قطر آ سکتے ہیں تاہم کورونا کے پیش نظر ہرصورت احتیاطی تدابیر اپنائی جائے گی۔