پٹاخہ ہاتھ میں‌ پھٹنے سے نوجوان معذور ہوگیا، ہولناک ویڈیو وائرل

واشنگٹن : ریس سے قبل خطرناک اسٹنٹ کرنا لڑکوں کو بھاری پڑگیا، نتیجے میں دونوں نوجوان زندگی بھر کے لئے دوسروں کے محتاج ہوگئے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں گاڑیوں کی دوڑ کا مقابلہ منقعد ہوا جس سے قبل 18 سالہ نوجوان اپنے ساتھی کے ہمراہ خطرناک پٹاخہ پھوڑنا چاہتا تھا لیکن غلطی سے وہ بم لڑکے کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔

بم پھٹنے کے باعث 18 سالہ لڑکے کے دونوں ہاتھ بیکار ہوگئے جبکہ ایک ہاتھ کی تین انگلیاں کٹ کر وہیں گر گئی جبکہ دوسرے لڑکے کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈاکٹرز کہنا ہے کہ نوجوان کی آنکھیں بھی ضائع ہوسکتی ہیں۔بم پھٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کے ہاتھوں کو ضائع ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔