انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ

جکارتہ: کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ انڈونیشیا کا مسافر طیارہ 373 جکارتہ سے انڈونیشیا کےشہر کونٹی یانک جارہا تھا کہ اڑان بھڑنے کے چار منٹ بعد اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد افراد سوار تھے۔

انڈونیشین وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارےکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔