بھارتی شہریوں کے بہیمانہ تشدد سے ڈولفن ہلاک

نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے بے زبان جانوروں پر بھی ظلم و ستم شروع کردئیے، پرتاپ گڑھ میں ڈولفن کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سفاکیت کی یہ کہانی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پرتاپ گڑھ میں سامنے آئی جہاں ندی میں بہہ کر آنے والی ڈولفن کو کچھ نوجوانوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے واقعے میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ 31 دسمبر کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو میں ڈولفن کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ڈولفن گنگا کی ڈولفن ہے جو معودمی کے خطرے سے دوچار ہے، اسی لیے وائلڈ لائف قانون کے تحت اسے مارنا جرم ہے۔