شاہ سلمان نے بھی کرونا ویکسین لگوالی

ریاض : سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوم شہر میں واقع ویکسینیشن سینٹر سے کرونا ویکسین لگوالی۔ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے شاہ سلمان کے کرونا ویکسین لگوانے پر شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزیر صحت نے کہا کہ خادمین حرمین شریفن نے کرونا وبا کے آغاز سے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں ہر ممکن مدد کی ہے۔ سعودی عرب علاج سے قبل بچاؤ کی پالیسی پر عمل گامزن ہے، اسی لیے شاہ سلمان نے کرونا ویکسین لگوانے کی خواہش پہلے ظاہر کی تھی۔