امریکی پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والے 15 افراد پرفرد جرم عائد

امریکی پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والے 15 افراد پرفرد جرم عائد کردی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف کےمطابق گرفتار افرد میں سےایک پرگھریلو ساختہ بم بنانےکا الزام بھی عائد کیا گیا ہے جب کہ دیگرگرفتار مشتبہ افراد میں اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر میں گھسنے والاشخص بھی شامل ہے

محکمہ انصاف کا کہنا ہےکہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنےوالوں میں شامل ایک شخص کے ٹرک سے 11 پیٹرل بم برآمد کیےگئے ہیں جب کہ پارلیمنٹ میں لوڈڈ ہینڈ گن سمیت گھسنے والے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔