غرب اردن کو ہڑپ کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کا اسرائیل کیخلاف احتجاج جاری

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے غربِ اردن کو ہڑپ کرنے کے گھناونے منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہبرون میں صہیونی فورسز نے پرامن احتجاج کرنے والے والوں پر گولیاں چلا دیں جس سے متعددفلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

غزہ میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔